Breaking News

مولاناحبیب الرحمن لدھیانویؒ اور مولانا سالم حیاتیؒ کے انتقال پر الامام ویلفیئر ایسوی ایشن (انڈیا) کا اظہار رنج و غم

     الامام ویلفیئر ایسوی ایشن (انڈیا) کے قومی صدر جناب عمران حسن صدیقی صاحب نے مجلس احرارِ اسلام ہند کے صدرحضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی صاحبؒ کے انتقال پر گہرے دکھ اور قلق کا اظہار کیا ہے۔ مجلس احرارِ ہند ایک تاریخی و انقلابی جماعت ہے جس کی بنیاد 1929ء میں رکھی گئی۔ اس جماعت کی خصوصیت یہ ہے کہ جب سابق صدر جمیۃ علماء ہند شیخ الاسلام حضرت مولانا حسین احمد مدنیؒ نے مذہب کی بنیاد پر تقسیم ہند کی تو تائید کرنے والوں میں سب سے پہلے یہ جماعت تھی۔ حضرت مولانا حبیب الرحمن لدھیانوی صاحبؒ(ثانی) 1989ء سے اسی جماعت کے صدر تھے۔ مولانا مرحومؒ نے تحریک تحفظ ختم نبوت ،پنجاب میں مسجد کی آبادکاری اور دینی تعلیم کے فروغ میں قابل قدر کردار ادا کیا ہے ۔ ان کی وفات سے خطہ پنجاب میں ملی سطح پر بڑا خلا پیدا ہوا ہے۔
    عمران حسن صدیقی نے کہا کہ جمیع اہل خانہ خاص طور سے فرزند محترم اور مجلس احرارِاسلام ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمد عثمان لدھیانوی صاحب کی خدمت میں تعزیت مسنون پیش ہے اور دعاء ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرماکر جنت الفردوس میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ الامام ویلفیئر ایسوی ایشن (انڈیا) کے احباب و متوسلین سے ایصال ثواب اور دعائے مغفرت کے اہتمام کی اپیل کی جاتی ہے۔عمران حسن صدیقی نے جمیۃ علماء نینی تال کے صدر مولانا سالم صاحبؒ حیاتی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور ان کے اہل خانہ کو تعزیت مسنون پیش ہے۔عمران حسن صدیقی نے مولانا مرحومؒ کے وصال پر گہرے قلق و اضطراب کا اظہار کیا۔

Check Also

لیلتہ القدر کی فضیلت اورا نوار

قرآنِ کریم فرقانِ حمید انسانوں کے نام اﷲ تعالیٰ کا آخری پیغام ہے جو 23 …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Live Updates COVID-19 CASES